13,665کنال سرکاری اراضی محکمہ صنعت کو نئی صنعتی بستیوں کو قائم کرنے کیلئے منتقل کی گئی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کی صدارت میں منعقد ہ انتظامی کونسل نے آج ایک میٹنگ کے دوران 13,665 کنال سرکاری اراضی محکمہ صنعت کو نئی صنعتی بستیوں کو قائم کرنے کے لئے منتقل کرنے کو منظور ی دی۔ یہ صنعتی بستیاں نشاندہی کئے گئے دس اضلاع میں قائم کی جائیں گی جن میں کولگام ، کپواڑہ ، اننت ناگ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ ، سری نگر ، گاندربل ، بڈگام ، پلوامہ اور اودھمپور شامل ہیں۔ اس فیصلے کی بدولت متعلقہ اضلاع میں نئی صنعتوں کو بڑھاواد ینے کے لئے لینڈ بینک قائم کرنے میں مدد ملے گی اور مقامی صنعت کاروں کو مزید فروغ دینے اور خواہش مند نوجوان صنعت کاروں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ایک اور فیصلے کے تحت انتظامی کونسل نے گورنمنٹ ڈگری بومئی قائم کرنے کے لئے محکمہ اعلیٰ تعلیم کو ضلع بارہمولہ کے تحصیل زینہ گیر کے بومئی علاقے میں 88کنال 9مرلہ اراضی کے انتقال کو بھی منظوری دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا