سری نگر میں دہشت گرد انہ حملہ

0
0

سی آر پی ایف اہلکار اور دو دہشت گردبھی ہلاک
لازوال ڈیسک/ایچ ایس

جموں؍؍ سری نگر کے لویپورا علاقے میں بدھ کو ناکہ پر تعینات سی آر پی ایف جوانوں پر اچانک دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ اس کے بعد شروع ہوئے تصادم میں سکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا جبکہ اس دوران سی آر پی ایف کا ایک جوان جان بحق ہوا ہے۔ تصادم تا دم تحریر جاری ہے۔سرینگر کے لویپورا علاقے میں سی آر پی ایف نے گاڑیوں کی تحقیقات کے لئے ناکہ لگایا گیا تھا۔ اس دوران اچانک وہاں پہنچے دہشت گردوں نے سی آر پی ایف جوانوں پر حملہ کر دیا۔ اس دوران سی آر پی ایف کا ایک جوان شدید زخمی ہو گیا۔ جوانوں نے فوری طور پر اپنی پوزیشن سنبھالتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔ْ اس دوران شروع ہوئے تصادم میں جوانوں نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا۔ تصادم کے درمیان زخمی نوجوان کو قریب کے اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ تصادم کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر فوج اور ایس او جی کے جوان بھی موقع پر پہنچ گئے۔ دونوں طرف سے فائرنگ جاری ہے۔ ابھی دو اور دہشت گرد تصادم میں گھرے ہوئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا