امریکہ خلیج میں جنگ ختم کرنے پر کام کر رہا ہے: ٹرمپ

0
0

واشنگٹن، 5 فروری (اسپوتنك) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ مغربی ایشیا (خلیج کے علاقے) میں تمام امریکی جنگوں کو ختم کرنے کی سمت میں کام کر رہا ہے۔
وائٹ هاؤس سے منگل کی رات کو جاری ریلیز کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے کانگریس کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران کہا’’جیسا کہ ہم امریکی شہریوں کی حفاظت کے لئے کرتے ہیں، اسی طرح سے ہم مغربی ایشیا میں امریکہ کی جنگوں کو ختم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں‘‘۔
قابل غور ہے کہ امریکہ نے بغداد انٹر نیشنل ہوائی اڈے کے قریب تین جنوری کو ایک مہم میں ایرانی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور عراقی شیعہ لڑاکا رہنما ابو مہدی مهندس کو مار ڈالا تھا جس کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی بہت زیادہ بڑھ گئی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا