رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کا وفد سیکریٹری ایجوکیشن سے ملاقی

0
0

اساتذہ کو درپیش مختلف مسائل کو حل کرنے کے لئے تحریری یاداشت پیش کی
لازوال ڈیسک

جموں ؍؍ جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کا ایک وفد آج سیکرٹری ایجوکیشن پردیش کمار کے ساتھ ان کے دفتر واقع سیول سیکریٹریٹ میں ملاقی ہوا اور انہیں ایک تحریری یاداشت پیش کی – یہاں جاری پریس بیان کے مطابق اس موقع پر وفد کی قیادت کر رہے فورم کے ریاستی چیرمین فاروق احمد تانترے نے محکمہ کے سیکریٹری سے 134 اور لیپ رہبر تعلیم اساتذہ کے التوا ئ میں پڑے گریڈ دوم کے آڈرز کے علاوہ، گریڈ دوم اور سوم اساتذہ کی ٹرانسفر پالیسی ، سن 2014سے التوا ئ میں پڑی ٹیچر سے ماسٹر گریڈ پروموشنز اور مختلف اضلاع میں محکمہ میں خالی پڑی ڈی ڈی اوز کی پوسٹوں کو پْر کر نے کے علاوہ دیگر معملات کو حل کر نے کا مطالبہ کیا اور اس بارے میں ایک تحریری یاداشت پیش کی – اس موقع پر سیکریٹری نے فورم وفد کو یقین دلایا کہ اور لیپ اساتذہ کے معاملہ کے علاوہ دیگر مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا – انہوں نے کہا کہ وہ اس مسلے پر کام کر رہے ہیں اور بہت جلد یہ معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے -اس موقع پر فورم چیرمین کے ہمراہ فورم کے ریاستی میڈیا انچارج ایم اے وانی، کواڈینیٹر جاوید گل و دیگر اساتذہ موجود تھے –

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا