ڈگری کالج سرنکوٹ میں سات روزہ این ایس ایس سرمائی کیمپ کاآغاز

0
0

پرنسپل مسرف حسین نے سماج کو بہتر و مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا
افتخارجعفری

سرنکوٹ؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ میں سات روزہ این ایس ایس سرمائی کیمپ کا افتتاح کالج پرنسپل مسرف حسین نے کیا۔اس موقعہ پر انہوں نے رضاکاروں سے بات کرتے ہوئے سماج کو بہتر و مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ سماج میں تیزی سے پھیل رہی وباؤں کو جڑ سے اکھاڑنے کی اشدد ضرورت ہے جس کے لئے طلاب کی شراکت داری نہایت ہی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں کی مدد سے ہی سماجی برائیوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر بھی کیا کہ سماج میں منشیات کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس پر روک لگانے کی ذمہ داری سماج کے ہر فرد کو بخوبی نبھانے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل کا مستقبل بہتر ہو۔انہوں نے طلاب سے کہا کہ سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ملک کی ترقی کے لئے مجموعی کردار ادا ہو سکے۔پروگرام آفیسر پروفیسر ڈاکٹر وجاہت جعفری نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس پروگرام میں سو رضاکاروں نے رجسٹریشن کروائی ہے جس کے لئے وہ سلسلہ وار پروگراموں میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس این ایس ایس کیمپ کے لئے گاوں مرزا موڑ کا انتخاب کیا جس میں رضاکار مختلف سماجی سرگرمیوں کو انجام دیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا