ونودشرما/کلدیپ چوہدری
نوشہرہ؍؍یوم نوشہرہ 2020 کے موقع پر ، بھارتی فوج کے تحت نوشہرہ بریگیڈ کے لڑوکا کے سرحدی علاقے میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں دانتوں کے ڈاکٹر ، اور دیگر ڈاکٹروں نے لوگوں کا طبی معائنہ کیا اور ادویات مفت تقسیم کیں۔ لوگوں کو بیماری سے بچنے کے لئے آگاہ کیا گیا۔ ایل او سی ایریا لڈوکا اور دور درہ کے لوگوں کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔ فوج کے ذریعہ میڈیکل کیمپ کے قیام پر ، لوگوں نے بھارتی فوج کی تعریف کی اور کہا کہ فوج سرحدوں کی حفاظت اور عوام کی ضروریات کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔