ماؤنٹ مونگانئی، (یو این آئی) تیز گیند باز جسپریت بمرہ (12 رن دے کر تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندستان نے نیوزی لینڈ کو اتوار کو پانچویں اور آخری ٹی-20 مقابلے میں سات رن سے ہراکر پانچ میچوں کی سیریز پانچ صفر سے جیت کر کلین سوئپ کردیا ہے ۔ ہندستان کی ٹی-20 کرکٹ تاریخ میں یہ پہلی پانچ میچوں کی سیریز تھی اور اس نے پہلی ہی پانچ میچوں کی سیریز پانچ صفر سے جیت لی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندستان نے گزشتہ برس آئی سی سی عالمی کپ کے سیمی فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ملی شکست کا بدلا بھی لے لیا۔ہندستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے روہت شرما کی جارحانہ انہ بلے بازی کی بدولت 20 اوور میں 163 رن بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی اننگز 20 اوور میں 9 وکٹ پر 156 رن ہی بناسکی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر نے اپنے 100 ویں بین الاقوامی ٹی-20 مقابلے میں شاندار کارکردگی کرتے ہوئے 47 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 53 رن بنائے اور وکٹ کیپر بلے باز ٹم سیفرٹ نے 30 گیندوں میں پانچ چوکے اور تین چھکے لگاکر شاندار 50 رن بنائے اور اپنی ٹیم کو جیت دلانے کی بھر پور کوش کی لیکن کامیابی نہیں ہوسکے ۔ہندستا ن کی جانب سے بمراہ نے چار اوور میں 12 رن دے کر تین وکٹ ، نودیپ سینی نے چار اوور میں 23 رن اور شردل کپور نے چار اوور میں 38 رن دے کر دو دو وکٹ لیا۔ واشنگٹن سندر کو تین اورر میں 20 رن دے کر ایک وکٹ ملا۔