محکمہ دیہی ترقی کوتصویری نمایش کیلئے2اکتوبرکاانتظار؟
نا ظم علی خان
مینڈھر؍؍محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے کوڑاکرکٹ ہٹانے کے سلسلے میںکوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ان کوڑاکرکٹ کے ڈھیروںپر آورہ کتوں کے جھنڈ نظر آتے ہیں جو راہ چلتے لوگوں پر حملے کیا کرتے ہیں اور انہیں کاٹ کھانے سے بھی گریز نہیں کر رہے ہیں ، گلی کوچوںمیں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر جمع ہونے کی وجہ سے بدبو چاروں طرف سے پھیل گئی ہے اور وبائی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ پید اہو گیا ہے ۔ مختلف لوگوں نے شکایت کی ہے کہ مینڈھر قصبے کے مختلف گلی کوچوں کی سر سری صفائی کیا کرتے ہیں جبکہ کوڑاکرکٹ کے ڈھیر گلی کوچوںمیں موجود ہونے کے باعث بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔ علاقے کے لوگوں کے مطابق صفا ئی کرمچاری جاڑوں لے کر کئی دکا نو ں کے اردگر دصفائی کرکے کوڑاکرکٹ کے ساتھ ہاتھ تک نہیں لگاتے ہیں جس کی وجہ سے ڈرنیج سسٹم مکمل طور پر ناکارہ ہو کر رہ گیا ہے اور معمولی بوندا باندھی ہونے کے ساتھ ہی ناصاف پانی سڑکوں پر جمع ہونے کے ساتھ ساتھ رہائشی مکانوں اور دکا نو ں میں گھس جاتا ہے جس کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑتاہے ۔ محمد بشیر، وکا س کما ر ، شمشیر احمد ، اخلاق احمد اور سنجے کما ر کے مطابق علاقے میں کوچوں کی حالت دن بدن بد سے بدتر ہوتی جار ہی ہے اور اعلیٰ حکام کو اس بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے باوجود بھی کوئی کاروائی عمل میں نہیںلائی جار ہی ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں تعینات خاکروب صفائی کرنے میں لیت ولعل کا مظاہرہ کر رہا ہے جس کی وجہ سے کوڑا کرکٹ دن بھر سڑکوں پر پڑا رہتا ہے اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔