پونچھ میں محکمہ بجلی کانظام غفلت شعاری اوربدانتظامی کاشکار،صارفین پریشان:زورآورسنگھ شہباز
نا ظم علی خان
مینڈھر؍؍جموں کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے ریاستی سکریٹری زورآور سنگھ شہباز نے پونچھ میں احتجاج جتا تے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں حالات ایسے بن چکے ہیں کہ بجلی آئے یا نہ آئے مگر بجلی کے فلیٹ ریٹ بل چار سو سے چھ سو روپے ماہانہ محکمہ ضرور نکال رہی ہے جس سے ہر عام انسان پریشانی کا شکار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے خلاف دس ہزار سے اوپر کا بقایہ بل پڑا ہوا ہے ان کے خلاف محکمہ کیوں کوئی کاروائی نہیں کرتا اور صرف غریب عوام کو ہی پریشان کیا جا رہا ہے جو سراسر گلط ہے اس پر روک لگانے کی اشد ضرورت ہے۔ فلیٹ ریٹ والے گھروں میں بجلی کے میٹر لگوانا بھی محکمہ کی ذمہ داری تھی مگر محکمہ نے ہر گھر میں میٹر کیوں نہیں لگوائے جو میٹر عرصہ پہلے محکمہ کے پاس آئے کیا وہ بازاروں میں بکری کئے گئے یا دفتری کاغزوں تک ہی محدود رہے۔ شہباز نے کہا کہ ہماری بجلی محکمہ کے ایڈوائزر UTجموں و کشمیر سے پُرزور اپیل ہے کہ اس معاملے میں خصوصی توجہ دیں تاکہ غریب عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑیانہوں نے کہا کہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ جو لوگ محکمہ کے پاس میٹر لگوانے کی عرضی دیتے ہیں انہیں محکمہ کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ میٹر خرید کر لگوائیں ہماری مانگ ہے کہ غریب عوام کے میٹر سرکار کی طرف سے مہیا کروائیں جائیں۔