فیڈرر کو ہرا کر جوکووچ 8 ویں بار فائنل میں

0
0

میلبورن،   (یو این آئی ) ٹینس کے دو سرکردہ کھلاڑیوں سربیا کے نوواک جوکووچ اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کے درمیان جس بڑے مقابلے کی امید کی جا رہی تھی اسے گزشتہ چمپئن جوکووچ نے اپنے زبردست کھیل سے مکمل طور یکطرفہ بنادیا ۔ دوسری سیڈ جوکووچ نے تیسری سیڈ فیڈرر کو جمعرات کو مسلسل سیٹوں میں 7-6 (1)، 6-4، 6-3 سے شکست دے کر آٹھویں بار سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔عالمی نمبر دو کھلاڑی جوکووچ اب اپنے آٹھویں خطاب اور نمبر ایک رینکنگ سے صرف ایک جیت دور رہ گئے ہیں۔ سربیا کے کھلاڑی نے چھ بار کے سابق چمپئن فیڈرر سے روڈ لیور ایرینا میں اپنا مقابلہ دو گھنٹے 18 منٹ میں جیتا۔ جوکووچ کا فائنل میں پانچویں سیڈ آسٹریا کے ڈومینک تھیم اور ساتویں سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر جیویریف کے درمیان جمعہ کو ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے مقابلہ ہوگا۔پانچویں سیڈ تھیم نے دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی اور ٹاپ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال کو کوارٹر فائنل میں شکست دے کر پہلی بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ جیویریف 15 ویں سیڈ سوئٹزرلینڈ کے اسٹنسلاس واورنکا کو شکست دے کر پہلی بار کسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے آخری چار میں پہنچے تھے ۔32 سالہ جوکووچ نے اس جیت کے ساتھ 2020 میں اپنی مہم 12-0 پہنچا دی ہے ۔ جوکووچ اب اتوار کو ہونے والے فائنل کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور ان کا تھیم کے خلاف 6-4 اور جیویریف کے خلاف 3-2 کا ریکارڈ ہے ۔جوکووچ نے پہلے سیٹ میں 2-5 سے پچھڑنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے فیڈرر کو پھر کوئی موقع نہیں دیا اور 17 ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل کی جانب مضبوطی سے قدم بڑھا دیا۔ اس ہار کے ساتھ ہی فیڈرر جوکووچ سے میلبورن میں چوتھی بار ہارے ہیں اور یہ سب سیمی فائنل میں ہارے ۔ اس سے پہلے 2008، 2011 اور 2016 میں جوکووچ نے فیڈرر کو شکست دی تھی۔اس شکست سے فیڈرر کا 21 ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل کا خواب ٹوٹ گیا۔20 بار کے گرینڈ سلیم چمپئن فیڈرر کا جوکووچ کے خلاف کیریئر ریکارڈ ابھی 23-27 ہو گیا ہے ۔ یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب فیڈرر آسٹریلین اوپن کے فائنل میں جانے سے چوک گئے ۔ 2017 اور 2018 میں فاتح بنے فیڈرر 2019 میں چوتھے دور میں یونان کے اسٹیفانوس ستسپاس سے ہار گئے تھے ۔ان دونوں کے درمیان یہ 50 واں مقابلہ تھا۔ جوکووچ 27 بار اور 23 بار فیڈرر جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔ گرینڈ سلیم میں یہ دونوں کے درمیان 18 واں مقابلہ تھا جس میں سے 12 بار جوکووچ جیتے ہیں۔ آسٹریلین اوپن میں پانچ بار دونوں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے اور صرف ایک بار فیڈرر کو فتح ملی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا