ڈی سی اننت ناگ نے کرونا وائیرس کی بیداری سے متعلق میٹنگ کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
اننت ناگ؍؍ڈی سی اننت ناگ خالد جہانگیر نے آفیسران اور ڈاکٹروں کی ایک میٹنگ میں کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام اوراحتیاطی تدابیر کے بارے میں جانکاری پروگراموں کا انعقاد کرنے پر زوردیا ۔میٹنگ میں اے سی آر،تمام ایس ڈی ایمز اورسی ایم او کے علاوہ سپر اٹنڈنٹوں ،بی ایم اوز اورتحصیلداروں نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران کرونا وائرس کے پھیلائو اوراحتیاطی تدابیر کے بارے میں میڈیا کے ذریعے عوام کو وسیع جانکاری فراہم کرنے پر زوردیا گیا۔اس موقعہ پر بتایاگیا کہ حالانکہ ضلع میں اب تک وائرس کا کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم ہمیں احتیاطی سے کام لینا ہوگا لیکن فکروتشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ترقیاتی کمشنر نے وائرس کے پھیلائو اوراحتیاط کے لئے تمام متعلقین کے درمیان قریبی تال میل قائم رکھنے کی ضرورت پرزوردیا ۔انہوںنے بی ایم اوز کی قیادت میں خصوصی نگران ٹیمو ں کو قائم کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ ضلع میں ایسے لوگو ں کی نشاندہی کی جاسکے جن میں اس وائرس کے علامات پائے جائیں گے۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے سی ایم او اننت ناگ کوتمام سب ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں علیحدہ وارڈ قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا