ہاوس بوٹوں میں بائیو ڈائجسٹر پائیلٹ بنیادوں پر نصب کئے جائیں گے

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اَتھارٹی ( لاوڈا) نے کئی ہاوس بوٹوں اور جھیل ڈل کے قریب رہنے والے گھرانوں میں بائیو ڈائجسٹر نصب کرنے کا عمل شروع کیا ہے ۔ڈی آر ڈی او کی طرف سے ڈیزائن کئے گئے بائیو ڈائجسٹر پائیلٹ بنیادوں پر نصب کئے جارہے ہیں او ران کی کارکردگی نظر گزر رکھی جائے گی۔اِس سلسلے میں ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم یہاں 3 روزہ دورے پر ہے جوہاوس بوٹوں میں نصب شدہ چار بائیو ڈائجسٹروںکے کام کاج کا پتہ لگائیں گے۔ وائس چیئرمین لاوڈا اور ایل ڈی اے کے انجینئروں کے ہمراہ ڈی آر ڈی او کی ٹیم نے ڈول ڈیمب ، تیل بل اور جھیل کے اندرونی علاقوں دورہ کیا۔ بائیو ڈائجسٹروں کی تنصیب کے عمل کی براہ راست نگرانی ہائی کورٹ جے اینڈ کے کی تشکیل کردہ ماہرین کمیٹی (سی ای ای) کے ذریعہ کی جارہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا