لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کی صدارت میں منعقدہ اِنتظامی کونسل میٹنگ میں آج اسسٹنٹ پروفیسروں کو اضافی 30,000 روپے ماہانہ مراعات اوراکیڈیمک اریجمنٹ کے تحت تعینات شدہ گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے پوسٹ گریجویٹ سینئر ریذیڈنٹس کے لئے 15,000روپے کی ادائیگی کو منظوری دی ہے۔اس فیصلے کی بدولت گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کو باقاعدہ طور پر جاری رکھنے میںمدد ملے گی اور تدریسی سیشن 2020-21کے دوران میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے پہلے بیچ کے داخلے میں بھی سہولیت پیدا ہوگی۔