آئی سی ڈی ایس عملے کیلئے بڑی راحت کا اعلان

0
0

اِنتظامی کونسل نے یوٹی بجٹ میں اَسامیوں کی منتقلی کیلئے منظوری دی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍انتظامی کونسل جو آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کی صدار ت میں منعقد ہوئی نے آئی سی ڈی ایس عملے کی تنخواہوں کی ادائیگی کو منظوری دی۔آئی سی دی ایس سکیم کے تحت پورے پروجیکٹ عملے کی تنخواہیں مرکزی وزارت برائے خواتین و اطفال نے 90:10 کی شرح کے تحت مرکزی معاونت والی سکیم کے تحت واگزار کی۔ تاہم حکومت ہند نے سکیم کے سکوپ ، سٹرکچر اور کاسٹ شیئرنگ ریشو میں نظر ثانی کی ہے اور نظر ثانی سکیم کے تحت 2688 اَسامیوں میں سے 1053 اَسامیوں کو موقوف کیا گیا جن کے لئے تنخواہوں کا بجٹ یونین ٹریٹری کو ادا کرنا تھا۔اِنتظامی کونسل کے اِس فیصلے کی بدولت آئی سی ڈی ایس سکیم کے تحت کام کرنے والے ملازمین کو بڑی راحت نصیب ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا