جامعہ کے واقعہ پر پرینکا نے مودی کوبنایانشانہ

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جامعہ علاقہ میں گولی چلنے کے واقعہ پر وزیراعظم نریندرمودی کونشانہ بناتے ہوئے ان سے سوال کیاہے کہ انھیں بتاناچاہئے کہ وہ’تشددکے ساتھ کھڑے ہیں یا عدم تشددکے ساتھ‘۔جامعہ ملیہ میں جمعرات کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مارچ کررہے طلبا پر ایک نامعلوم نوجوان کے گولی چلانے کے واقعہ پرمحترمہ پرینکا گاندھی نے کہاکہ یہ واقعہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈروں کی اشتعال انگیز تقریروں کا نتیجہ ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ملک کی راجدھانی میں جس طرح کی افراتفری کا ماحول پیداہورہاہے اسے دیکھتے ہوئے مسٹر مودی کو یہ بھی بتاناچاہئے کہ وہ کیسی دہلی بناناچاہتے ہیں ۔ محترمہ گاندھی نے ٹوئیٹ کیا،‘‘ جب بی جے پی حکومت کے وزیر اور لیڈران لوگوں کو گولی مارنے کے لیے اکسائیں گے ،اشتعال انگیز تقریر کریں گے تب یہ سب ہونا ممکن ہے ۔وزیراعظم کوجواب دینا چاہئے کہ وہ کیسی دہلی بناناچاہتے ہیں ۔وہ تشددکے ساتھ کھڑے ہیں یاعدم تشددکے ساتھ۔وہ ترقی کے ساتھ کھڑے ہیں یاافراتفری کے ساتھ ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا