اے پی میں جمعیتہ علماکا شعور بیداری پروگرام

0
0

حیدرآباد؍؍جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کے زیر اہتمام حافظ پیر شبیر احمدصدر جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کی زیر نگرانی [؟]دستور بچاؤ،ملک بچاؤ[؟]عوامی شعور بیدار پروگرام کا سلسلہ ان دونوں ریاست آندھرا پردیش میں جاری ہے ۔ جمعیتہ علماء ہندوپور کے زیر اہتمام جلسہ عام بعوان ملک بچاؤ دستور اور دستور، زیر نگرانی مولانا محمد بشیر سرپرست جمعیتہ علماء ہندوپور اور زیر صدارت حافظ پیر شبیر احمد منعقد ہوا،قرآن کریم کی تلاوت اور اور نعت شریف سے جلسہ کا آغاز ہوا۔اس موقع پر حافظ پیر شبیر احمد نے صدارتی خطاب میں جمعیتہ علماء کے اکابرین کی قربانیوں اور ان کی عظیم خدمات پر تفصیلی خطاب کیا۔ انہوں نے موجودہ حالات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ہر حال میں اس کالے قانون کو واپس لینا ہوگا اور 2010 میں جس طرح مردم شماری ہوئی تھی اسی نہج پر دوبارہ مردم شماری کروائی جائے ۔ مولانا مفتی یامین قاسمی مبلغ دارالعوام دیوبند نے ملک کے موجودہ حالات پر تفصیلی خطاب کیا اور کہا کہ ہم کو اس وقت رجوع اللہ کی پہلی سے زیادہ ضرورت ہے ۔جلسہ کی نظامت کے فرائض مولانا مفتی محمد خالد خان مفتاحی قاسمی استاد جامعہ عربیہ تعلیم الاسلام لیپاکشی نے انجام دیئے ۔ قاری تنزیل الرحمن رشیدی کی قرات سے جلسہ کا آغاز ہوا۔قاری محمد عرفان نے نعت شریف پیش کی جب کہ مولانا محمد ذاکر حسین خان قاسمی خادم جامعہ عربیہ تعلیم الاسلام وجنرل سکریٹری جمعیۃ العلماء ہندوپور نے استقبال کیا اور مولانا عبد الحسیب نے شکریہ ادا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا