پرویش ورما کا کیجریوال پر حملہ:نکسلی اور دہشت گرد بتایا

0
0

نئی دہلی؍؍عام آدمی پارٹی (آپ)پر مسلسل حملے کرنے والے مغربی دہلی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما نے بدھ کو پارٹی کے قومی کنوینر اور وزیراعلی اروند کیجریوال پر نشانہ لگاتے ہوئے انہیں دہشت گرد اور نکسلی بتایا ہے ۔مسٹر ورما کا سوشل میڈیا پر ایک ویدیو وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح نکسلی اور دہشت گرد حکومت کی جائیداد کو نقصان پہنچاتے ہیں وہی کام دہلی کے وزیراعلی بھی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ مسٹر ورما نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )کے خلاف شاہین باغ میں مظاہرہ کرنے والے لوگوں پر بھی ایک متنازعہ بیان دیاتھا اور اس سلسلے میں دہلی کانگریس نے الیکشن کمیشن میں شکایت بھی کی ہے ۔انہوں نے وزیراعلی پر طنز کرتے ہوئے کہا،‘‘جیسے دہشت گرد اور نکسلی ملک کو نقصان پہنچاتے ہیں،سڑکوں کو توڑتے ہیں،سرکاری جائیداد کو نقصان پہنچاتے ہیں،وہی کام وزیراعلی اروند کیجریوال بھی کررہے ہیں۔’’مسٹر ورما نے آج اپنے ٹویٹر پر بھی لکھا ہے جس میں شاہین باغ پر ان کے بیان کو لے کر دھمکی بھرا فون آنے کی بات کہی گئی ہے ۔انہوں نے لکھا،‘‘آج صبح اس نمبر2507498+سے دھمکی بھری کال ملی ہے جو روانڈا سے آئی ہے ،اس کی میں دہلی پولیس سے شکایت کرنے جارہاہوں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا