کورونا وائرس کے پیش نظر ایئر انڈیا نے شنگھائی کی پرواز رد کی

0
0

نئی دہلی؍؍سرکاری ہوائی خدمات فراہم کرنے والی سرکاری کمپنی انڈیا نے نوویل کورونا وائرس کے پیش نظر چین کے شنگھائی کی پرواز 31 جنوری سے رد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ایئر انڈیا کے ترجمان دھننجے کمار نے بدھ کے روز بتایا کہ 31جنوری سے پرواز کا نمبر اے آئی 348 ممبئی سے دہلی کے راستے شنگھائی پُڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو جاتی تھی۔ واپسی کی پرواز اے آئی 349 بھی رد رہے گی۔ مسٹر کمار نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر یہ پرواز رد کی گئی ہے ۔ ابھی یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ پرواز کتنے دنوں کے لیے رد کی گئی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا