انوراگ اور پرویش کو بی جے پی ا سٹار پرچارک کی فہرست سے باہر نکالنے کا حکم

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍الیکشن کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر اور وزیر مملکت برائے مالیات انوراگ ٹھاکر اور مغربی دہلی سے پارٹی کے ایم پی پرویشن صاحب سنگھ کو دہلی اسمبلی انتخابی مہم کے دوران ان کے دیئے گئے متنازع بیان کو دیکھتے ہوئے بی جے پی کے ا سٹار پرچارکوں کی فہرست سے باہر نکالنے کا حکم ہے ۔ کمیشن کا یہ حکم بدھ کو فوری طور پر نافذ بھی ہو گیا اور اگلے حکم تک نافذ رہے گا۔خیال رہے ٹھاکر نے رٹھالہ میں بی جے پی امیدوار کی حمایت میں انتخابی مہم کے دوران-‘‘ملک کے غداروں کو، گولی مارو … کو۔’’کا نعرہ لگوایا تھا۔مسٹر ورما نے شہریت ترمیمی قانون (سي اے اے ) کی مخالفت میں شاہین باغ میں چل رہے دھرناو مظاہرہ کو لے کر متنازع بیان دیا تھا جسے لے کر اپوزیشن نے سخت اعتراض کیا تھا۔ دہلی کانگریس نے الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت بھی کی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا