نربھیا معاملہ:اب اکشے نے سپریم کورٹ میں کیوریٹو عرضی دائر کی

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ملک کو دہلادینے والے نربھیا معاملے کے ایک دیگر قصوروار اکشے کمار نے اب سپریم کورٹ میں کیوریٹو پیٹیشن دائر کی ہے ۔یہ عرضی منگل کی دیر شام داخل کی گئی تھی۔اس بارے میں حالانکہ آج عدالت کے احاطے میں وکیل اے پی سنگھ نے نامہ نگاروں کو اطلاع دی۔مسٹر سنگھ نے ہی اکشے کی جانب سے عرضی دائر کی ہے ۔عرضی گزاروں نے سزا کم کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔حالانکہ اکشے کے پاس ابھی صدر کے دفتر میں عرضی لگانے کا آئینی حق موجود ہے ۔اس معاملے میں ابھی چوتھے قصوروار پون کی جانب سے کیوریٹو عرضی داخل نہیں کی گئی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا