جموں و کشمیر بینک کی جانب سے پہلی یو ٹی لیول بنکرس کمیٹی کی میٹنگ منعقد

0
0

تمام بینکوں کی قرضوں کی فراہمی میں جے اینڈ بینک کا حصص65فی صد
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر خطے میں مقیم تمام بینکوں کی پہلی یو ٹی لیول بنکرس کمیٹی (UTLBC ) کی میٹنگ آج جموں میں منعقد ہوئی جس میں30ستمبر2019تک جموں و کشمیر میں بینکوں کی کارکردگی کا کل ہُم جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کی صدرات جموں و کشمیر سرکار کے چیف سیکریٹری شری بی ۔وی۔ آر۔ سبرامانینم نے کی۔ میٹنگ میں فائنانشل کمشنر فائنانس ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، کنوینر بینک جموں و کشمیر بینک کے چئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر ،پرنسپل سیکریٹری مکانات و شہری ترقی دیرج گُپتا، پرنسپل سیکریٹری انیمل ہسبنڈری ڈاکٹر اصغر حسن سامون، کمشنر سیکریٹری صنعت و حرفت ایم کے دیویدی ، کمشنر سیکریٹری سماجی بہبود ہر دیش کمار سنگھ ، کمشنر سیکریٹری مزدور و روزگار سورب بھگت ، رجنل ڈائریکٹر آر بی آئی تھامس میتھو، NABARD کے چیف جنرل مینجر پی بالا چندرن، ڈیویژل کمشنر جموں سنجیو ورما سمیت سرکار کے کئی سینئر افسراں اور یہاں قائم متعلقہ اداروں، بینکوں اور انشورنس کمپنیوںکے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ جے اینڈ کے بینک چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبرنے اس موقع پر کہا کہ ریاست جموںو کشمیر میں مقیم سارے بینکوں نے 30ستمبر2019تک 14842.51کروڑ روپے بطور قرضہ 3لاکھ92 ہزار273افراد میں و اگزار کئے ہیں جو کہ مالی سال2019-20کے سالانہ کریڈٹ پلان کے تحت رقومات کے تعلق سے مقررہ اہداف کا 41.49فی صد ہے اور افراد کے تعلق سے اہداف کا31.82فی صد ہے جس میں سے جموں و کشمیر بینک نے غیر ترجیحی سیکٹر میں101.74فی صدفی صد کے حساب سے 5115.45کروڑ روپیوںکے قرضے واگزار کئے ہیں۔ جہاں تک ترجیحی سیکٹر کا تعلق ہے جموں و کشمیر بینک نے اپنے سالانہ ہدف15156.63کروڑ روپے میں سے4587.63کروڑ روپے واگزار کئے ہیں۔یونین ٹریٹری بننے کے بعد اس پہلی بنکرس کمیٹی میٹنگ میں یہ بات جتلائی گئی کہ بینک قرضوں کا تناسب16.08بڑھ گیا ہے جبکہ جمع رقومات کا تناسب14.64فی صد بڑھ گیا ہے۔ مجموعی بقایا قرضوں کا تناسب 2.48فی صد بڑھ کر46.88 فی صد سے49.36فی صد پہنچ گیا ہے۔ جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں گورنمنٹ سپانسرڈ اسکیموں کے حوالے سے مختلف بینکوں نے چار بڑی اسکیموں جیسی NRLM,PMEGP, NULM اور ایس سی ایس ٹی کے تحت 5329 افرادمستفید ہوچکے ہیں جنہیں 104.43کروڑ روپے واگزار کئے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر سرکار کے چیف سیکریٹری شری بی۔وی۔ آر۔ سبرامانینم نے اپنے خطاب میں بینکوں کو یہ مشورہ دیا کہ وہ ترجیحی سیکٹر میں قرضوں کی واگزاری میں سرعت لائیں اور جموں و کشمیر میں فائنانشل انکلوجن کی عمل آوری میں مزید توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں، بینکوں اور لیڈ ڈسٹرکٹ منیجروں پر زور دیا کہ وہ کسان کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کسانوں کی بھر پور امداد کریں اور 31مارچ 2020تک کے سی سی کے تحت پشو پالن میں چار لاکھ افراد کو مستفید کریں۔ چیف سیکریٹری نے بینکوں کو مشورہ دیا کہ وہ سرکاری سپانسرڈ اسکیموں کے تحت فروری 2020تک تمام التویٰ میں پڑے کیسوں کو نپٹائیں۔ انہوں نے سبسڈی سے جڑی اسکیم پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت قرضوں کی فراہمی میں بڑھاوے پر بھی زور دیا اور یہ بھی کہا کہ تمام شعبوں کے تحت ر روزگار پیدا کرنے والی اسکیموں کی طرف بھی توجہ دینی ہوگی۔فائنانشل کمشنر فائنانس ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے فائنانشل جانکاری کیمپوں کی افادیت پر زور دیکر کہا کہ پردھان منتری سرکشا بھیمہ یوجنا، پردھان منتری جیون جوتی یوجنا، اٹل پینشن یوجنا جیسی سماجی تحفظ اسکیموں کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دینے کی اشد ضرورت ہے۔ مرکز کے زیر انتظام خطے جموں و کشمیر کے تمام ضلعوں کو کپواڑہ اور بارہمولہ اضلاع کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر جو کہ جموں و کشمیر یو ٹی لیول بنکرس کمیٹی کے کنوینر بھی ہیں نے گلوبل انوسٹر سمٹ کی تیاریوں کے حوالے سے کہا کہ اس خطے میں پبلک اور پرایئویٹ سرمایہ کاروں سے کافی امیدیں وابستہ ہیں اور اس بین الاقوامی کانفرنس سے جموں و کشمیرکی ترقی اور روزگار کے کافی وسائل پیدا ہونے کی توقع ہے۔ چیئرمین نے میٹنگ میں یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ یہاں قائم سارے بینک یہاں کی سرکار اور یہاں کے لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترنے کی بھر پور کوشش کرینگے۔ میٹنگ کے دوران کمیٹی نے دو قرار دادوں کو بھی منظوری دیدی جن میں سے ایک یہ کہ ریزور بینک آف انڈیا سے دوبارہ رجوع کیا جائے تاکہ حال ہی میں مرکزی بینک کی طرف سے منظور باز آبادکاری پیکیج میں بڑے قرض داروں کی شمولیت ہوسکے اور دوئم ضابطہ کاروں سے اُس پیکیج کے اس امر پر دوبارہ سے یہ نظر ثانی کی درخواست کی جائے کہ 5اگست 2019 تک قرضوں میںoverdueکے بجائےstandard ضابطہ کو لاگو کیا جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا