نڈال کوارٹر فائنل میں، چوتھی سیڈ مدویدیف باہر

0
0

یو این آئی
میلبورن// اپنے دوسرے آسٹریلین اوپن ٹائٹل کی تلاش میں لگے عالمی نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے آسٹریلیا کے نک کرگیوس کے چیلنج پر پیر کو چار سیٹ میں 6-3، 3-6، 7-6 ، 7-6 سے قابو پاتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ چوتھی سیڈ روس کے ڈینیل مدویدیف پانچ سیٹ میں شکست کھاکر باہر ہو گئے ۔ٹاپ سیڈ نڈال نے روڈ لیور ایرینا میں 23 ویں سیڈ کرگیوس کے چیلنج پر تین گھنٹے 38 منٹ میں قابو پایا۔ نڈال نے پہلا سیٹ آسانی سے جیت لیا لیکن آسٹریلوی کھلاڑی نے واپسی کرتے ہوئے دوسرا سیٹ جیت کر مقابلہ دلچسپ بنا دیا۔ عالمی نمبر ایک کھلاڑی نڈال کو اگلے دو سیٹ ٹائی بریک میں جیتنے کے لئے پسینہ بہانا پڑ گیا۔سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کے 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل کے ریکارڈ کی برابری کرنے سے ایک قدم دور نڈال نے اگلے سیٹ کے دو ٹائی بریک 8-6، 7-4 سے جیتے ۔ نڈال نے میچ میں 64 ونرس لگائے اور 12 ویں بار آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ نڈال نے اس جیت سے کرگیوس کے خلاف اپنا کیریئر ریکارڈ 5-3 کر لیا ہے ۔ نڈال نے میلبورن پارک میں پانچ فائنل میں صرف 2009 میں خطاب جیتا تھا۔ نڈال کا کوارٹر فائنل میں پانچویں سیڈ آسٹریا کے ڈومینک تھیم سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے ایک اور میچ میں 10 ویں سیڈ فرانس کے گائل مونفلس کو ڈیڑھ گھنٹے میں 6-2، 6-4، 6-4 سے ہرا دیا اور پہلی بار سال کے پہلے گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ نڈال کا تھیم کے خلاف 9-4 کا کریئر ریکارڈ ہے ۔اس دوران مرد زمرے کے ایک بڑے الٹ پھیر میں چوتھی سیڈ مدویدیف کو 15 ویں سیڈ سوئٹزرلینڈ کے اسٹنسلاس واورنکا نے تین گھنٹے 25 منٹ کی جدوجہد میں 6-2، 2-6، 4-6، 7-6 (2)، 6-2 سے ہرا دیا اور یہاں پانچویں مرتبہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔2017 کے بعد پہلی بار میلبورن پارک میں کوارٹر فائنل میں پہنچے واورنکا کے آخری آٹھ میں ساتویں سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر جوئریو سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے 17 ویں سیڈ روسی کھلاڑی آندرے ربلیو کو ایک گھنٹے 37 منٹ میں 6-4، 6-4، 6-4 سے شکست دی۔خواتین میں چوتھی سیڈ رومانیہ کی سمونا ہالیپ نے 16 ویں سیڈ ایلس مرٹنس کو ایک گھنٹے 37 منٹ میں 6-4، 6-4 سے شکست دے کر آخری آٹھ میں مقام بنا لیا۔ سابق نمبر ایک اسپین کی گربان مگروجا نے نویں سیڈ ہالینڈ کی کیکي برٹنس کو صرف 68 منٹ میں 6-3، 6-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ۔ہالیپ کا کوارٹر فائنل میں 28 ویں سیڈ ایسٹونیا کی اینیٹ کونتاوت سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے پولینڈ کی اگا سویاٹیک کو دو گھنٹے 42 منٹ میں 6-7، 7-5، 7-5 سے شکست دی۔مگروجا کے آخری آٹھ میں 30 ویں سیڈ روس کی انستاسیا پاولیوچینکووا سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے 17 ویں سیڈ جرمنی کی انجلک کربر کو دو گھنٹے 37 منٹ میں 7-6، 6-7، 6-2 سے شکست دی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا