اکیڈیمی آف آرٹ،کلچراینڈلنگویجزکے زیراہتمام

0
0

کل ہنداُردومشاعرہ 28 جنوری کومنعقدہورہاہے :منیرالاسلام
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں اینڈکشمیراکیڈیمی آف آرٹ،کلچراینڈلنگویجز کے زیراہتمام جشن ِجمہوریہ کی مناسبت سے 28 جنوری 2020 کوکل ہنداُردومشاعرہ منعقدکیاجارہاہے جس میں ملکی سطح کے ناموراُردوشعراء اپناکلام پیش کرکے شرکاء کومحظوظ کریں گے۔اس سلسلے میں میڈیاکے نام جاری پریس بیان میں جموں اینڈکشمیراکیڈیمی آف آرٹ،کلچراینڈلنگویجزکے سیکریٹری منیرالاسلام نے کہاکہ 28 جنوری 2020کوشام 4 بجے ابھینوتھیٹرجموں میں کُل ہنداُردومشاعرہ کاانعقادکیاجارہاہے جس میں اُردودنیاکے نامورشعراء کرام شرکت کریں گے جن میں ماجددیوبندی(دہلی) ، منظربھوپالی(بھوپال) ، اشوک ساحل،(اُترپردیش) ، سردارپنچھی (پنجاب) ،انادہلوی (دہلی) ،عباس نیر(لکھنو) ،ثمریاب ثمر(اُترپردیش) ، علینہ عطرت (دہلی) ،کرشن کمارطور(ہماچل پردیش) ،ضمیرعلی ضمیر(مالیرکوٹلہ )، نویدانجم(مظفرنگر) ، ملک زادہ جاوید(دہلی) ،اشرف عادل (کشمیر) ، شبیب رضوی(کشمیر) ،زاہدمختار(کشمیر)، رُخسانہ جبین (کشمیر)، ڈاکٹرنکہت فاروق نذر(کشمیر)، عرش صہبائی (جموں) ، پرتپال سنگھ بیتاب (جموں) ،احمدشناس (جموں) ،کے ڈی مینی (پونچھ) ،بلراج بخشی(جموں) ،ڈاکٹرلیاقت جعفری ،پرویزملک (راجوری) ، عبدالرشیدفانی (جموں) ، عبدالغنی غیور(جموں)، توصیف تابش (ڈوڈہ) ،سیدذوالفقارنقوی(جموں) کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔منیرالاسلام نے کہاکہ کلچرل اکادمی حسب روایت امسال بھی جشن جمہوریہ کے سلسلے میں کل ہنداُردومشاعرہ منعقدکررہاہے جس کوکامیاب بنانے کیلئے عوام الناس سے پرزوراپیل ہے کہ وہ 28 جنوری کوشام چاربجے ابھینوتھیٹرجموں میں پہنچ کراُردومشاعرے سے لطف اندوزہوں اورریاست جموں وکشمیرمیں اُردومشاعرے کی روایت کوفروغ دینے اورملک میں امن ،بھائی چارے کوفروغ دینے اورترقی کی راہ پرگامزن کرنے میں اپنارول اداکریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا