ریاست جموں وکشمیر درجہ بحال اور جموں سے پونچھ ریلوے لائین بچھائی جائے:شمیم احمد گنائی
ریاض ملک
منڈی ؍؍ ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370 اور 35اے کی منسوخی کے بعد پہلی بار مرکزی وزیروں نے جموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ منڈی کا بھی دورہ کیا اس دوران عوام سے ملاقات کیں اس موقع پر بلاک ڈولپمنٹ چیر مین منڈی شمیم احمد گنائی نے تمام درپیش مسائیل کو وزیر کے سامنے رکھتے ہوے انہیں پوراکرنے کی اپیل کی – انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ پونچھ ریشوں اور منیو کی دھرتی ہے- یہاں بڈھاامرناتھ مندر ساٰئیں الہی بخش رحمت اللہ علیہ باباعبداللہ بغدادی رحمت اللہ علیہ سیدنااعلی پیر رحمت اللہ علیہ پیر پستونی شاہ رحمت اللہ علیہ کامزار یہاں پر موجود ہیں – جنہیں سیاحت کے نقشہ پر لایاجاے تو یہاں کے بے روزگار نوجوانوان کو روزگار فراہم ہوگی- انہوں نے وزیر موصوف کا شکریہ اداکرتے ہوے کہا آذادی کے ستر سال بعد پہلی بار کوئی مرکزی وزیر یہاں منڈی جیسے دوردراز علاقع میں پہونچاہے- انہوں نے کہا ہماری حکومت ڈیجیٹل انڈیاکی باتیں کرتے ہیں لیکن یہاں کی ہماری عوام بجلی اور پانی کو ترس رہے ہیں – انہوں نے کہا کہ یہاں اگر کوئی بیمار ہوجاتاہے- اس کو جموں میڈکل کالج تک لے جاتے موت واقع ہوجاتی ہے- انہوں نے گزارش کی ہے کہ یہاں پونچھ میں مڈیکل کالج کا افتتاح کیا جائے ۔ انہوں نے کہا یہاں بارڈر علاقع ہے- یہاں کی عوام نہائیت غریب ہے اور یہاں کے نوجوان جموں اور دوسری ریاستوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں ۔ پونچھ کے نوجوانوں کے لئے خصوصی بھرتی کی جائے کیوں کہ ان لوگوں نے ہر موڑ پر اپنی فوج کے ساتھ ساتھ کندھے سے کندھاملاکر باڈر اپنی فوج کا ساتھ دیاہے-انہوں کہا کہ عوام کو لگے زحم کی مرہم پٹی تب ہی ممکن ہے۔ جب ریاست کا درجہ دوبارہ بحال کیا جائے اور جموں سے پونچھ ریلوے لائین بچھائی جائے تاکہ یہاں کی عوام کو فائدہ پہنچ سکے ۔ ریاست بھر میں تمام محکمہ جات کے ڈلیویجروں کو مستقل کیا جائے۔ زیر حراست افراد کو جلد رہاکیا جائے۔ ان تمام مسائیل اور مشکلات کو سننے کے بعد وزیر موصوف نے یقین دھیانی کروائی کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی سرکار عوامی مشکلات کو مرحلہ وار حل کرنے کی وعدہ بند ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر نے تمام لوگوں کا برف باری اور ٹھنڈ کے بیچ پڑی تعداد میں انے پر ان کا شکریہ اداکیا ہے