چنئی؍؍سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی مسلسل پہل کے تحت جے اینڈ کے محکمہ ٹورازم نے چنئی میں ٹریول ٹریڈ فیئر میں شرکت کی۔تین روزہ بی 2بی ٹریول ٹریڈ ایکسپو کو انڈسٹری کی طر ف سے بھرپور تعائون حاصل ہوا۔سینکڑوں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی نمائندوں نے ٹریول اینڈ ٹریڈ فیئر میں شرکت کی۔ناظم سیاحت کشمیر نثار احمد وانی جے کے ٹریول اینڈ ہاسپلٹی سیکٹر کی قیادت کررہے ہیں۔جنہوںنے جموں کشمیر میں سیاحتی گنجائش کو مزید اجاگر کیا۔ناظم سیاحت جموں دپیکا کے شرما اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت کشمیر (پبلسٹی) ریاض احمد شاہ بھی ٹی ٹی ایف چنئی میں محکمہ کے وفد میں شامل ہیں۔