شوپیان میں بچیوں کے قومی دن پر تقریب منعقد

0
0

51ہونہار طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی
شوپیان؍؍جی ڈی سی شوپیان میں آج بچیوں کے قومی دن پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر چودھری محمدیاسین نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔میٹرک امتحان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے اُن پر زوردیا کہ وہ آئندہ دوبرسوں مین بھی اس طرح کی لگن اورمحنت سے کام کرکے اپنے مستقبل کو روشن بنائیں۔انہوںنے طالبات کو ضلع میں بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو سکیم کی عمل آوری کے لئے مشعل راہ قراردیا۔ترقیاتی کمشنر نے مزید کہا کہ بی بی بی پی سکیم کی عمل آوری سے طالبات کو بہتر تعلیمی نور سے آراستہ کیا جارہا ہے اوراس سکیم کی بدولت سکولوں میں ڈراپ آئوٹ طالبات میں کمی آئی ہے۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے 51ہونہار طالبات کی عزت افزائی بھی کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا