جموں و کشمیر بینک کی جانب سے اکھنور جموں میں مالی جانکاری کیمپ کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر بینک کی جانب سے عوام تک مختلف مالی خدمات اور متعدد پروڈکٹس کی جانکاری پہنچانے کیلئے اکھنور جموں میں ایک مالی جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ کو بزنس یونٹ چوکی چورا جموں نے زونل آفس جموں سینٹرل کے ڈجیٹل سٹریٹجی اینڈ مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے منعقد کیا تاکہ عوام تک بینک کاری نظام سے متعلق علمیت اور جے کے بینک سے جڑی مختلف کار آمد اسکیموں، فلیگ شپ اسکیموں اور ڈجیٹل پروڈکٹس کی جانکاری پہنچائی جائے۔ اس کیمپ میں بینک کے متعدد گاہکوں کے علاوہ، علاقے کے نامور تاجروں، بزرگ شہریوں اور مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ بینک کے ڈجیٹل سٹریٹجی اینڈ مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کے آفیسروں نے جدید بینک کاری نظام اور اس سے وابستہ سہولیات کا احاطہ پیش کرتے ہوئے ڈجیٹل بینکنگ اور بغیر نقدی لین دین کی ضرورت اور افادیت کے بارے میں جانکاری دیدی۔ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ، نیٹ بینکنگ، موبائل بینکنگ، آئی ایم پی ایس اور پوائنٹ آف سیل جیسے پروڈکٹس کے بارے میں حاضرین کو باخبر کیا گیا اور ساتھ ہی ڈ جیٹل بینکنگ یا آن لائن لین دین میں مختلف قسم کی دھوکہ دہی سے ہوشیار رہنے کے بارے میں بھی بتا یا گیا۔ کیمپ کے دوران جے کے بینک ٹیم نے مختلف لون اسکیموں کے بارے میں بھی جانکاری دیدی جن میں کسان کریڈٹ کارڈ، ٹریکٹر لون، پردھان منتری مدرا یوجنا، کار لون، ایجوکیشن لون وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ سرکاری فلیگ شپ اسکیموں جیسے پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا، پردھان منتری سرکھشا بیمہ یوجنا اور اٹل پیشن یوجنا کے بارے میں تفصیلات اور جانکاری فراہم کی گئی ۔ بینک سے وابستہ ٹیم نے عوام کو اس بات کی افادیت بھی بتائی کہ اپنے سیونگس بینک اکاؤنٹ کے ساتھ آدھار اور موبائیل نمبر جوڑنے کی اہمیت کتنی زیادہ ہے۔ جے کے بینک برانچ ہیڈ چوکی چوار ٹھاکر داس نے کیمپ کو گاہکوں کیلئے نہایت سود مند قرار دیا اور مندعوبین کا شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا