یوم جمہوریہ سے قبل امپھال میں دھماکے

0
0

امپھال ، 23 جنوری ( یواین آئی) یوم جمہوریہ سے قبل منی پور کے دارالحکومت امپھال میں جمعرات کو دو دھماکے ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہاں کے ریمس روڈ پر صبح تقریبا پانچ بجے ہوا دھماکہ امپروائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) دھماکہ تھا، جس کی آواز بہت دور تک سنائی دی ۔ اس دھماکے میں اگرچہ کوئی زخمی نہیں ہوا ہے، لیکن کئی دکانوں اور سڑک کو نقصان پہنچا ہے ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور پورے علاقے کا محاصرہ کر دیا ۔ یوم جمہوریہ تقریب کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی ہے ۔ پولیس مختلف مقامات پر اس سلسلے میں لوگوں سے اپیل کر رہی ہے اور ان کے شناختی کارڈ چیک کر رہی ہے ۔ شہر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی چاق چوبند ہے ۔ کئی گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی جا رہی ہے ۔ سکیورٹی کو لے کر پولیس چوکس ہے اور یوم جمہوریہ کی تقریب کے قریب ٹریفک کو لے کر نئے قوانین کا اعلان کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا