فیڈرر، بارٹی، اوساکا اور سرینا دوسرے راؤنڈ میں

0
0

میلبورن، (یو این آئی ) دنیا کے تیسرے نمبر کے کھلاڑی سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر، نمبر ایک آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی، تیسری سیڈ جاپان کی ناومی اوساکا اور آٹھویں سیڈ امریکہ کی سرینا ولیمز نے سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں شاندار آغاز کرتے ہوئے پیر کو دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی جبکہ سابق نمبر ایک وینس ولیمز کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔20 گرینڈ سلیم خطاب کے فاتح فیڈرر نے امریکہ کے اسٹیو جانسن کو مسلسل سیٹوں میں 6-3، 6-2، 6-2 سے شکست دی۔ ٹاپ سیڈ بارٹي نے یوکرائن کی لیسیا سوریکو کو سخت جدوجہد میں 5-7، 6-1، 6-1 سے شکست دی۔ بارٹي نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد زبردست کھیل دکھاتے ہوئے اگلے دو سیٹ میں حریف کھلاڑی کو محض دو گیم جیتنے کا موقع دیا۔سابق نمبر ایک اور تیسری سیڈ اوساکا نے جمہوریہ چیک کی میری بجکووا کو آسانی سے 6-2، 6-4 سے شکست دی۔ آٹھویں سیڈ سرینا نے روس کی انستاسیا پوتاپووا کو 6-0، 6-3 سے شکست دی لیکن سرینا کی بڑی بہن وینس کو اپنے ہی ملک کی 69 ویں رینکنگ کی کھلاڑی کوری گف سے 6-7، 3-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مرد زمرے کے ایک الٹ پھیر میں 13 ویں سیڈ کینیڈا کے ڈینس شاپووالو ف کو 66 ویں رینک کے ہنگری کے کھلاڑی مارٹن فکسووکس نے چار سیٹوں میں 6-3، 6-7، 6-1، 7-6 سے شکست دے دی۔خواتین کے زمرے میں ساتویں سیڈ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویتووا، سابق نمبر ایک ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی، 14 ویں سیڈ امریکہ کی صوفیہ کینن نے اور مرد کلاس میں چھٹے سیڈ یونان کے اسٹیفانوس ستسپاس، آٹھویں سیڈ اٹلی کے ماتیا بیریتنی ، 22 ویں سیڈ ارجنٹینا کے کی گیڈیو پیلا نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ستسپاس نے پہلے راؤنڈ میں اٹلی کے سیلواٹور کاروسو کو مسلسل سیٹوں میں 6-0، 6-2، 6-3 سے شکست دی جبکہ بیریتني نے آسٹریلیا کے اینڈریو ہیرس کو 6-3، 6-1، 6-3 سے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا