نچلے آرڈر پر بلے بازوں سے نہیں ملی مدد: فنچ

0
0

بنگلور، (یو این آئی ) آسٹریلیا کے کپتان آرون فنچ نے ہندستان سے فیصلہ کن میچ میں شکست کے لئے نچلے آرڈر کے بلے بازوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 1-0 کی برتری کے بعد آسٹریلیا نے باقی دونوں میچ ہندستان سے گنوائے اور سریز 1-2 سے ہار گئے ۔ بنگلور میں فیصلہ کن میچ میں اوپننگ جوڑی ڈیوڈ وارنر اور آرون فنچ کے فلاپ ھونے کے بعد اسٹیون اسمتھ نے 131 رنز اور مارنس لابو شین نے 54 رنز کی مفید اننگز کھیلی۔ لیکن نچلے آرڈر کے بلے باز بورڈ پر بڑا اسکور شامل نہیں کر سکے ۔آسٹریلوی کپتان نے چنا سوامی اسٹیڈیم میں میچ کے بعد کہاکہ ہم نے اپنے پانچ وکٹ آخری 10 اوورز میں گنوائے ۔ بلے بازوں نے ڈیتھ اوورز میں رنز نہیں بنائے اور ہمیں اس سے زیادہ نقصان ہوا۔ آخری اوورز میں زیادہ تر بولر ہی بلے بازی کے لیے بچے تھے ۔فنچ نے کہاکہ ہم نے راجکوٹ میں دیکھا کہ لوکیش راہل نچلے آرڈر پر کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں کیونکہ وہ بلے باز ہیں۔ ہمیں اس سمت میں کافی کام کرنا ہوگا۔ نچلے آرڈر پر بلے باز کی کمی سے جو 20-30 گیند ہم نے گزشتہ میچ میں کھیلیں اس سے حالت کافی بدل سکتی تھی۔انہوں نے ہندوستانی بولروں کو بھی کریڈٹ دیا۔ فنچ نے کہاکہ ہندستان کے پاس زبردست فاسٹ بولر بھی ہیں، خاص طور پر ڈیتھ اووروں میں۔ راجکوٹ اور بنگلور دونوں ہی میچوں میں محمد سمیع، جسپریت بمراہ اور نودیپ سینی نے بہترین یارکر کھیلے جس سے بلے بازوں کو کھیلنے کی کوئی جگہ ہی نہیں ملی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا