نئی دہلی، 7 اپریل (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے منگل کے روز کہا کہ کوروناوبا کے درمیان دہلی میں تبلیغی جماعت کے پروگرام کے انعقاد کا عمل اور لاک ڈاؤن سے بین الاقوامی برادری کو سبق لینا چاہئے۔
مسٹر نائیڈو نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کے دو ہفتے کامیابی سے مکمل ہونے پر کہا کہ دارالحکومت میں تبلیغی جماعت کے پروگرام کا انعقاد ایک واقعہ تھا، جس سے دوسروں کو بھی سبق لینا چاہئے۔
انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں ایسی کسی بھی آفت سے پہلے اس تجربے سے صحیح طریقے سے سبق لیں اور اداروں سے متعلق ، انفراسٹرکچر سے متعلق، اطلاعات کے تبادلے سے متعلق، بین الاقوامی تعاون اور نجی سطح پر کوشش سے متعلق، سبھی خامیوں کو دور کریں۔