عوامی رابطہ پروگرام

0
0

انوراگ ٹھاکر نے کھوڈ میں عوامی شکایات سنی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ و کارپوریٹ امور انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج یہاں کھوڈ بلاک میں مرکز ی حکومت کی طرف سے منعقدہ عوامی رابطہ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر عوامی شکایات سنی۔میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر مملکت نے کھوڈ بلاک کے سول سوسائٹی ممبران کے علاوہ کئی وفود سے بات چیت کی اور ان کی طرف سے اُبھارے گئے کئی معاملات او رمطالبات کی جانکاری حاصل کی۔فائنانشل کمشنر محکمہ خزانہ اے کے مہتا وزیر مملکت کے ہمراہ تھے۔ویسٹ پاکستانی رفیوجیوں کا ایک وفد انور اگ ٹھاسے ملاقی ہوا اور انہوں نے اپنے مطالبات اور مسائل فہرست پیش کی۔مرکزی وزیر مملکت نے اس موقعہ پر کہا کہ حکومت ہند جموںوکشمیر یونین ٹریٹری میں کلہم ترقی کی متمنی ہے اور مختلف سکیمیں جن میں پی ایم جندھن یوجنا ، اٹل پنشن یوجنا ، پی ایم جیون جیوتی بیمہ یوجنا و دیگر کئی سماجی سکیموں پر عمل آوری کا سلسلہ جاری ہے تاکہ جموںوکشمیر کے لوگ ان سکیموں سے مستفید ہوں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا