مشترکہ کوششوں سے جموںوکشمیر عنقریب ہی دیگر ریاستوں سے آگے ہوگا

0
0

ٹیکنالوجی ، ٹریڈ اور ٹوراِزم کسی بھی علاقے کی ترقی کو یقینی بنا سکتی ہے:سارنگی
لازوال ڈیسک

کٹھوعہ؍؍مرکزی وزیر مملکت برائے پشو پالن ، ڈیری اور ماہی پروری پرتاپ چندرا سارنگی نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی ، ٹریڈ اور ٹوراِزم کسی بھی علاقے کی ترقی کو یقینی بنا سکتی ہے اور مرکزی حکومت اِن شعبوں کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ جموں وکشمیر کو بھی ان شعبوں سے فوائد حاصل ہوسکیں۔مرکزی وزیر مملکت نے اِن باتوں کا اظہار آج کٹھوعہ میں ایک عوامی رابطہ کے پروگرام کے دوران کیا۔پروگرام کے آغاز کے دوران وزیر مملکت نے کئی مکمل شدہ پروجیکٹوں کو عوام کے نام وقف کیا جن میں جنگلوٹ ساوتھ میں پنچایت گھر ،بجاٹھ اور کیرین کے لئے سٹر ک بھی شامل ہے ۔اُنہوں نے الیکٹر ک موڈ کے ذریعے گرین پروکیورمنٹ منڈی کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔وزیر موصوف نے اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ انہوں نے سر حد پر بنکروں کی تعمیر کے کام کا معائینہ کیا او رسرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی شکایات اور معاملات کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری سرحدیں محفوظ ہے کیوںکہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگ ان کے اوّلین محافظ ہے ۔سارنگی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیاد ت میں مرکزی سرکار سرحدی علاقوں کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات دستیاب رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔علاقے میں روزگار کی فراہمی اور معاشی و اقتصادی ترقی کے سلسلے میں وزیر موصو ف نے پشمینہ شال صنعت کے فروغ کے لئے پشمینہ شال کلسٹر قائم کرنے کا اعلان کیا جس میں یہاں 260کنبوں کو فائدہ ہوگا ۔اس موقعہ پر سرپنچوں ، پنچوں اور بی ڈی سی چیئرپرسن نے ایم جی نریگا کے تحت واجب الادا ئیگیوں کو نمٹانے اور دور دراز علاقوں میں سڑک رابطے قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران ایم سی کٹھوعہ کے چیئرمین نے نریش شرما نے کٹھوعہ قصبے کے لئے کیٹل پانڈ اور امرت سکیم کی عمل آوری کی مانگ کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا