دہلی کی جی ڈی پی 17.65 فیصد بڑھ کر 9.24 لاکھ کروڑ روپے: اقتصادی سروے

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے جمعہ کو قانون ساز اسمبلی میں اقتصادی سروے 2021-22 پیش کیا جس میں موجودہ قیمتوں پر دہلی کی مجموعی ریاستی پیداوار (جی ڈی ایس پی)2020-21 کے مقابلے میں یہ 17.65 فیصد بڑھ کر 9.24 لاکھ کروڑ روپے ہونے کا تخمینہ ہے۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ قیمتوں پر دہلی کے جی ڈی ایس پی میں گزشتہ چھ سالوں میں تقریباً 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔2021-22 میں مستقل قیمتوں پر جی ڈی ایس پی میں 10.23 فیصد اضافہ متوقع ہے۔دہلی کے اقتصادی سروے کے مطابق قومی دارالحکومت میں فی کس آمدنی تخمینہ 16.81 فیصد سال بہ سال بڑھ کر 2021-22 میں 4,01,982 روپے ہو گئی ہے، جو قومی اوسط سے تین گنا زیادہ ہے۔دہلی کے مالی سال 2021-22 میں مستقل قیمتوں پر جی ڈی پی میں 10.23 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جب کہ اس مدت کے دوران ملک کی حقیقی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.9 فیصد اضافہ متوقع ہے۔مسٹر سسودیا نے آج ایوان میں بجٹ بھی پیش کیا جس میں سال کے دوران حکومت کی کامیابیوں کی تفصیلات بتائی گئیں۔ وہ ہفتہ کی صبح 11 بجے قومی دارالحکومت کا سال 2022-23 کا بجٹ پیش کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا