مدرسہ انوارالقرآن میں اصلاحِ معاشرہ کانفرنس و جلسہ دستار بندی کا انعقاد

0
0

امت مسلمہ کی تباہ و بربادی کی وجہ صرف بدعملی دین سے دوری، تعلمات قرآن سے دوری نبی پاکؐ کی سیرت پاک سے دوری :مفتی فاروق مصباحی
سرفرازقادری
پونچھ؍؍ تحصیل سرنکوٹ کے گائوں ہاڑی مڑہوٹ کی دینی مرکزی درسگاہ مدرسہ انوارالقرآن و ابراہیمی جامع مسجد شریف عیدگاہ مڑہوٹ میں ایک عظیم الشّان اصلاحِ معاشرہ کانفرنس و جلسہ دستار بندی جماعت اہلِ سنّت( رجسٹرڈ) صوبہ جموں کے بینر تلے بڑی عظیم ترین کامیابی کے ساتھ اختمام پذیز ہوا کثیر تعداد میں عوام اہل سنت نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں ادارے کے طلبہ نے بڑے اچھے انداز میں نعت وتقاریر پیش کیں جس سے حاضرین نے اساتذہ کو ڈھیروں مبارک بادیاں پیش کیں اس کے بعد آنے والے مہمانوں نے یکے بعد بیانات کیئے مولانا سیّد اخلاق حسین نے نماز پر مولانا عبداللہ رضوی نے علم کی شان و عظمت پر مدلل و مفصل انداز میں روشنی ڈالی اور مولانا سیّدشرافت حسین شاہ نے نعت پاک گنگنائی بعد ازاں مہمان خصوصی قائدِ اہلِ سنّت مفکرِ اسلام مصلحِ ملت حضرت علامہ مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی امام و خطیب مرکزی جامع مسجد پونچھ و نائب صدر جماعت اہل سنت (رجسٹرڈ) صوبہ جموں نے معاشرے میں پھیلی برائیوں اور بگڑتی ہوئی نوجوان نسل کی تبا کن بیماریوں کو بیان کرتے ہوئے پیغام دیا کہ مسلمان اپنے مقام کو پہچانے سب کچھ مسلمانوں کا ہے پھر مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کیوں کاٹا جارہا ہے ہر جگہ ہر مقام پر مسلمان ناکام کیوں ہے مسلمانوں کی پاس پراپٹی بھی ساری اپنی ہے پھر ایسا ماحول کیوں بنتا جارہا ہے وجہ صرف بدعملی اور دین سے دوری ہے قرآن کی تعلمات سے دوری ہے نبی پاک ؐ کی سیرت آپ کے فرامین سے دوری ہے اس لیے آج تمام برائیوں نے ہمارے دروازے پر آدستک دی ہے اگر بچنا چاہتے ہو تو آو اسلام کی طرف صحیح معنوں میں عاشق رسول بن جاو دنیا مسلمانوں کے قدم چومے گی اور فرمایاکہ نماز کے بغیر ہمارا کوئی چارہ نہیں کسی صورت میں نماز معاف نہیں نماز کا جماعت کا خاص خیال رکھا جائے اور مفتی نے عوام سے اپیل کی کے اس باباجی صاحب لاروی کی نگری کی حفاظت کرو اس ادارے کو جہاں تک ہوسکے مضبوط کرو دومنزل بلڈنگ تیّار ہے اب دوسری جانب بھی تعمیر شروع کرو اسی مرکز سے پورے گاوں کی حفاظت ہوسکتی ہے اگر برائیاں دور کرنا چاہتے ہو تو انوارالقرآن سے جڑ جائو اس موقع پر شعبہ قرأت سے چھ فارغ ہونے والے طلبہ کی دستار بندی قائدین کے ہاتھوں کی گئی اجلاس کی رونق مذکورہ بالاعلماء کرام کے علاوہ جموں سے تشریف لائے ہوئے مہمان مولانا عبدالرزاق نعیمی،حضرت مولانا حافظ مشتاق،حضرت مولانا قاری حنیف، حضرت مولانا لیاقت، حضرت مولانا شوکت، حضرت مولانا حافظ یاسر، حضرت مولانا عبدالرزاق قاضی،حضرت مولانا آفتاب ودیگر مقامی بہت علماء کرام نے شرکت کی آخر میں صدارتی کلمات حضرت مولانا سیّد فاروق حسین کاظمی امام جامع مسجد ابراہیمی ورکنِ شوریٰ جماعت اہلِ سنّت تحصیل سرنکوٹ نے بڑے اچھے انداز میں کہے سب آنے والے مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا ادارے کی کمیٹی کے صدر ( ڈی ایف او)محمد حسین نے ادارے میں کام کرنے والے تمام اسٹاف کا اور معاونین کا شکریہ ادا کیا آخر میں صلاۃ وسلام کے بعد دعا ہوئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا