مدرسہ ضیاء القرآن تراڑانوالی میں منعقدہ جشن دستار بندی

0
0

’مدارس اسلامیہ کی نظامت کوئی آسان کام نہیں ‘
حساس نگہداشت ،تعلیمی ،طبی ،اقامتی فراہم کرنا اور مکمل کردارسازی ساتھ شخصیتوں کو ملت کے حوالہ کرنا: میاں الطاف احمد لاروی
منظور حسین قادری
سرنکوٹ ؍؍تحصیل سرنکوٹ بلاک بفلیاز موضع تراڑانوالی میں واقع دینی وعصری تعلیمات کی عظیم دانشگاہ بنام "مدرسہ ضیاء القرآن جامع مسجد صدیق اکبر ویاسین انگلش میڈیم اسکول تراڑانوالی ” میں یک روزہ جشن دستار بندی کے حسین موقع پر ریاست جموں وکشمیر سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ دربارلار شریف خانوادہ قطب الاقطاب کاشف رموزواسرار شریعت طریقت معرفت وحقیقت حضرت باباجی صاحب علیہ الرحمہ نبیرہ سراج السالکین عمدۃ الصالحین حضرت الحاج میاں نظام الدین اور مجمع الحسانات جامع الکمالات قطب الارشاد حضرت میاں بشیر احمد لاروی علیہم الرضوان کے چشم وچراغ میاں الطاف احمد لاروی جانشین دربار نشبندیہ مجددیہ سابق وزیر ریاست جموں وکشمیر کی تشریف آوری بالعموم خطہ پیرپنچال کے لئے باعث مسرت بالخصوص تراڑاں والی ومضافات کے لئے باعث افتخار ہے کہ گوناگوں مصروفیات کے باوجود میاں صاحب نے اس سنگلاخ دورافتادہ علاقہ کے معتقدین ومحبین کی طرف توجہ فرمائی ۔واضح ہو کہ انھوں نے قبل از آٹھ سے اس کی سنگ بنیاد رکھی تھی جس کے قلیل مدت میں ثمر آور نتائج برآمد ہوئے کہ ضلع بھر کے علماء کرام کی موجودگی اور فرزندان توحید ورسالت کی کثیر تعداد کے روبرو فارغین طلبہ میں ایک حافظ اورسات قراء کے سروں پر دستار سجا کر انھیں مزید دینی پیش رفت کے لئے حوصلہ افزائی فرمائی اس موقع پر میاں الطاف احمد لاروی نے کہا کہ میرے جد امجد حضرت باباجیصاب پہلی بار 1902ء میں پونچھ تشریف لائے تھے تب سے لیکر اب تلک ارادت وبیعت کا سلسلہ جاری وساری ہے اور دن بہ دن اس پیار ومحبت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ مدارس اسلامیہ کی نظامت کوئی آسان کام نہیں جس میں حساس نگہداشت تعلیمی طبی اقامتی فراہم کرنا اور مکمل کردارسازی ساتھ شخصیتوں کو ملت کے حوالہ کرنا عوام کو چاہئے کہ اس عظیم کارنامہ کی انجام دہی میں بھرپور تعاون پیش کریں مولانا قاسم رضا اور جملہ معاونین مبارک کے مستحق ہیں جنھوں نے ادارہ کی تعمیری وتعلیمی ذمہ داری نبھائی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا