پولارڈ کی زبردست گیند بازی، لیکن میچ ہوا منسوخ

0
0

بیسٹیرے ؍؍ ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ نے آئر لینڈ کے خلاف دوسرے دن رات ٹوئنٹی 20 میچ میں شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 25 رن پر چار وکٹ حاصل کئے ، لیکن ان کی متاثر کن کارکردگی پر پانی پھر گیا اور میچ منسوخ رہا۔آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اوور کے میچ میں نو وکٹ پر 147 رن بنائے جس میں کپتان اینڈی بلبرني نے 36 رن، گیرتھ ڈیلیني نے 22 گیندوں میں ایک چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے 44 رن اور ہیری ٹیکٹر نے 31 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ونڈیز کی جانب سے پولارڈ نے چار اوور میں اچھی بولنگ کرتے ہوئے 25 رنز دے کر سب سے زیادہ چار وکٹ نکالے ۔ شینن کونٹریل کو 10 رن پر دو وکٹ ملے ۔بارش کی وجہ سے ونڈیز کو 19 اوور میں 152 رنز کا نظر ثانی ہدف ملا۔ لیکن 2.1 اوور کے کھیل کے بعد میچ کو روک دیا گیا اور مقابلہ منسوخ ہو گیا۔ آئر لینڈ نے پہلا میچ گریناڈا میں چار رنز سے جیتا تھا جس سے سیریز میں وہ 1-0 کی برتری پر ہے ۔ فائنل میچ سینٹ کٹس میں ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا