بھارت کیسری دنگل میں دعواپیش کریں گے 400 پہلوان

0
0

نئی دہلی؍؍ بھارت کیسری اور بھارت کمار دنگل یوم جمہوریہ کو دہلی یونیورسٹی کے شیام لال کالج شاہدرہ میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں تقریبا 400 قومی اور بین الاقوامی پہلوان حصہ لیں گے ۔دہلی یووا کھیل پروتساہن سنگھ بھارت کیسری اور بھارت کمار دنگل منعقد کر رہا ہے ۔ اس دنگل میں بھارت کیسری خطاب میں فاتح کو دو لاکھ روپے ، دوسری جگہ کو ایک لاکھ، تیسرے نمبر کو 51000 اور چوتھے مقام کو 31000 روپے کا انعام دیا جائے گا۔بھارت کمار میں پہلا انعام ایک لاکھ، دوسرا 50 ہزار، تیسرا 31000 اور چوتھا 21000 روپے کا انعام دیا جائے گا۔ اس مقابلے میں خواتین پہلوانوں کی بھی کشتیا ں کرائی جائیں گی۔ وزن 25 جنوری کو شیام لال کالج میں ہوں گے ۔ کشتیاں اولمپک قوانین کے مطابق میٹ پر ہوں گی۔ اس تقریب کی خاص بات غیر ملکی پہلوان ہوں گے جس میں ایران اور ازبکستان کے پہلوانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔اس تقریب میں گورو ، استاد، خلیفہ اور دیگر کھیل شخصیات کو نوازا بھی جائے گا۔ انعقاد کے مہمان خصوصی پدم شری اور اولمپک میڈلسٹ سشیل کمار اور درون اچاریہ ایوارڈي ستپال ہوں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا