پلس پولیو ٹیکہ کاری پروگرام

0
0

:وادی بھر میں5سال تک کی عمر کے بچو ں کو پولیو مخالف قطرے پلائے گئے
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ملک بھر کے ساتھ ساتھ آج وادی بھر میں بھی پلس پولیو ٹیکہ کاری پروگرام کے تحت 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے گئے ۔بچوں کی ٹیکہ کاری کے لئے اہم عوامی مقامات کے علاوہ ضلع ہسپتالوں ،مختلف صحت مراکز اوردیگر مقامات پر خصوصی ٹیموں کو تعینات کیا گیا تھا۔ضلع انتظامیہ اورمحکمہ صحت کی جانب سے دوردراز اورپچھڑے علاقوں میں بھی بچوں کو ٹیکہ کاری مہم کے دائرے میں لایاگیا اوراس بات کو یقینی بنایا گیا کہ شدید سردی کے باوجود کوئی بھی بچہ ٹیکہ کاری سے محروم نہ ہو۔مختلف اضلاع میں متعلقہ ترقیاتی کمشنروں نے آج صبح سویرے بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔
کولگام:ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجازبٹ نے آج ضلع میں پروگرام کا آغاز کیا ۔ضلع ہسپتال میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا ۔جس دوران ترقیاتی کمشنر نے کئی بچو ںکو قطرے پلاکر پروگرام کاافتتاح کیا۔اس پروگرام کے تحت ضلع میں 88033بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے گئے۔اس مقصد کے لئے 508ویکسینیشن بوتھوں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔بڈگام:ترقیاتی کمشنر بڈگام طارق حسین گنائی نے آج ضلع میں پلس پولیو پروگرام کا افتتاح کیا ۔سی ایم او آفس میں منعقدہ اس پروگرام کے افتتاح کے دوران کئی ضلع آفیسران بھی موجود تھے جس میں سی ایم او ،ڈپٹی سی ایم او ،میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ،ڈسٹرکٹ ہسپتال اوردیگر آفیسران نے شرکت کی۔مہم کے آغاز کے بعد ڈپٹی سی ایم او نے کہا کہ ضلع میں 106271بچوں کو پولیو مخالف قطر پلائے جارہے ہیں ۔پروگرام کی کامیابی کے لئے ہیلتھ ورکروں ،آشاورکروں اورآئی سی ڈی ایس ورکروں کی خدمات حاصل کی گئی ۔پروگرام کے تحت بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلانے کے لئے 617بوتھوں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔پلوامہ:ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے آج آئی پی پی آئی مہم کا سی ایم او آفس میں آغاز کیا جس دوران انہوںنے کئی بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے ۔اس موقعہ پر چیف میڈیکل آفیسر ،ڈپٹی سی ایم او ،ڈسٹرکٹ ایمومائزیشن آفیسر،نوڈل آفیسر آر بی ایس کے اورڈاکٹروں ونیم طبی عملہ کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ ضلع کے تمام بچوںکو مہم کے دائرے میں لایاجائے ۔اُدھر پلوامہ ضلع میں تقربیاً94297بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے گئے جس کے لئے 466پولیو بوتھوں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔شوپیان:ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین نے آج پلس پولیو پروگرام کا افتتاح کیا ۔جس دوران ضلع ہسپتال شوپیان میں کئی بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے گئے ۔اس موقعہ پر سی ایم او ،میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال اور دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پروگرام کی کامیابی کے لئے 235پلس پولیو بوتھوں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔جس دوران 43757بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے گئے ۔پروگرام کے احسن انعقاد کے لئے آنگن واڑی ورکروں ،آشاورکروں اوردیگر صحت ورکروں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔بارہمولہ:بارہمولہ کے ضلع ہسپتال میں ترقیاتی کمشنر جی این ایتو نے ایک نوزائد بچے کو پولیو مخالف قطرے پلاکر آئی پی پی آئی پروگرام کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر چیف میڈیکل آفیسر بارہمولہ ،ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر ،میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ،ڈسٹرکٹ ایمونائزیشن آفیسر اوردیگرکئی متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔بارہمولہ ضلع میں پروگرام کے تحت آج 1.62لاکھ بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے گئے اوراس مقصد کے لئے 875ویکسینیشن بوتھوں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جب کہ پروگرام کی کامیابی کے لئے افرادی قوت کے علاوہ مشینری کو بھی بروئے کار لایا گیا۔بانڈی پورہ:آج بانڈی پورہ میں بھی آئی پی پی آئی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا نے ضلع ہسپتال میں ایک نوزائد بچے کو پولیو مخالف قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔ان کے ہمراہ چیف میڈیکل آفیسر،ڈپٹی سی ایم او ،اوربی ایم او کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے تمام بچوں کو پروگرام کے دائرے میں لانے کے لئے ہر ممکن انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ آج 60753بچوں کو پلس پولیو پروگرام کے دائرے میں لایا جارہا ہے۔کپوارہ:کپوارہ میں ترقیاتی کمشنر انشل گرگ نے آج سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کئی نوزائد بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ ضلع میں 130000بچوں کو پروگرام کے دائرے میں لایا جارہا ہے۔اوراس مقصد کے لئے1726پی پی آئی مراکز کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔مہم کی کامیابی کے لئے آشاورکروں اورآئی سی ڈی ایس ورکروں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ آفیسران کو بتایا کہ وہ گھر گھر جاکر تمام بچوں کو مہم کے دائرے میں لائیں۔ انہوںنے کہا کہ اگلے دوروز کے دوران باقی ماندہ بچوں کو بھی ٹیکہ کاری مہم کے دائرے میںلایا جانا چاہیے۔گاندربل:آئی پی پی آئی پروگرام کے تحت ترقیاتی کمشنر گاندربل حشمت علی خان نے آج ضلع ہسپتال میں نوزائد بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے اوراس طرح ضلع میں اس مہم کاافتتاح کیا۔اس موقعہ پر سی ایم او ،ڈی ایچ او ،ڈپٹی سی ایم او ،سپر انٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال اوردیگر آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ضلع میںآج 47257بچوں کو پولیو مخالف مہم کے دائرے میں لایا جارہا ہے جس کے لئے 226ویکسین بوتھوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔جب کہ پروگرام کے احسن انعقاد کے لئے 932ملازمین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا