احتجاجی نظم

0
0

بچاو ملک کو ان کی قیادت مار ڈالے گی
تمہیں اے ہند کے لوگوں شرافت مار ڈالے گی

تمہیں انصاف ملنا اس جہاں میں ہے بہت مشکل
وکالت سے بچو گے تو عدالت مار ڈالے گی

حق بولنا بھی ہے یہاں پہ جرم میں شامل
شہادت تم اگر دو گے صداقت مار ڈالے گی

یہاں مسند پہ آکر لوگ نفرت عام کرتے ہیں
تمہیں اس ملک کی گندی سیاست مار ڈالے گی

ہماری دشمنی تجھ سے کبھی بھی ہو نہیں سکتی
حکومت کی یہ حد درجہ عداوت مار ڈالے گی

چلو باندھو کفن اس ملک کی عزت بچانی ہے
تمہاری نسل کو اس کی بغاوت مار ڈالے گی

عجب ہے دور یہ اختر ہوا جینا یہاں مشکل
غریبوں کو یہاں پے اب معیشت مار ڈالے گی

تمیم اختر ہرلاکھی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا