ای رکشہ ڈرائیور نے خاتون کی عصمت دری کی

0
0

فیروز آباد؍؍ اترپردیش میں فیروز آباد کے شکوہ آباد علاقے میں ای رکشہ ڈرائیور کی جانب سے خاتون کی عصمت دری کئے جانے کا معاملہ سامنے میں آیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے اتوار کو یہاں یہ معلومات دی ۔ انہوں نے بتایا کہ شکوہ آباد علاقے میں ایک 32 سالہ خاتون ہفتہ کی شب شادی کی تقریب میں کھانا بنانے کے لئے گئی تھی ۔ خاتون کا الزام ہے کہ شادی کے بعد وہ دیر رات ای رکشہ میں بیٹھ کر اپنے گھر آ رہی تھی ۔ اسی دوران رکشہ ڈرائیور 35 سالہ رامو کٹھیریا نے اس کی عصمت دری کی ۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کی تحریری شکایت پر ملزم کے خلاف معاملہ درج کرا دیا گیا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا