شیعہ فیڈریشن کے مختلف ضلعی صدور کی تعیناتی خوش آئین قدم

0
0

تمام صدور نے شعیہ فیڈریشن کو مبارک باد پیش کی
ریاض ملک

منڈی؍؍صوبہ جموں کے شیعہ فیڈریشن کے صدر کو صوبہ جموں کے مختلف اضلاع میں ضلعی صدور کی تعیناتی عمل میں لانے پر مبارک باد پیش کی گئی۔ انہوں نے پونچھ راجوری جموں رام بن کے لئے گزشتہ دنوں شعیہ فیڈریشن کے صوبہ جموں کے صدر عاشق حسین خان نے آئین کے اختیار استعمال کرکے شعیہ فیڈریشن کے صدر نامزد کئے – جن میں انجمن جعفریہ پونچھ کے صدر انور حسین وفتو انجمن تنظیم المومینین منڈی کے صدر نجم الحسن جعفری انجمن گلشن حسینی پلیرہ کے صدر اصغر علی میر انجمن خدام الحسین منگناڑ کے صدر فیآض احمد آرزو نے فیڈریشن کے صدر کو مبارک باد پیش کرتے ہوے کہاکہ یہ ایک اہم قدم تھا کو بروقت اٹھایاگیاہے- بالخصوص ضلع پونچھ کئی صدر جعفر حسین وفتو کو ضلع صدر نامزد کرنے پر صوبائی صدر اور فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری امیر علی کو مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع پونچھ کے لئے ایک ایماندار مخلص انسان دوست غریب پرور اور قوم کے تئیں بہتر خدمات انجام دینے والے فرد کو نامزد کرکے قوم کو خوشخبری دی ہے۔ انجمنوں کے صدور کے علاوہ فیڈریشن کے نائب صدر الحاج بشیر حسین میر نے بھی مبارک باد پیش کرتے ہوے کہا کہ فیڈریشن کے صدر کا فیصلہ قابل سراہنا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا