ڈی ایس ای اوز کی طرف سے ضلعوں میں عملائے جا رہے کاموں کی صد فیصد ویری فکیشن

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍حکومت نے مختلف سکیموں کے تحت عملائے جا رہے پروجیکٹوں کی مکمل ویری فکیشن کو یقینی بنانے کیلئے ضلع سٹیٹسکل اینڈ ایولویشن دفاتر میں اضافی عملے کو تعینات کیا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ چار سے 9 افسروں اور اہلکاروں پر متمل عملہ ہر ایک ضلع کو فراہم کیا گیا ہے ۔ حکمنامے میں تمام ڈی ایس ای اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ضلعوں کے تمام پروجیکٹوں کی صد فیصد ویری فکیشن کیلئے ایک منصوبہ تیار کریں اور ہر مہینے کی پانچویں تاریخ تک ایک رپورٹ خزانہ محکمہ کو بھیجی جائے ۔ یہ اقدا م زمینی سطح پر مانیٹرنگ اینڈ ایولویشن کے ادارے کو مستحکم کرنے کیلئے اٹھایا گیا ہے تا کہ سرکاری اخراجات میں شفافیت ، جوابدہی اور دیگر فوائد کو فروغ حاصل ہو سکے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا