آئی سی آئی سی آئی فاؤنڈیشن نے 500 سے زائد لوگوں کی آنکھوں کی جانچ کروائی

0
0

ندیندرسنگھ ٹھاکر
جموں؍؍ ضلع ریاسی ہیڈکوارٹر سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع بلاک پونی کے مختلف دیہات رانسو، بھرکھ، لیتر، کھیرلیڈ اور پونی میں آئی سی آئی سی آئی فاؤنڈیشن اور ویژن اسپرنگ کے تعاون سے پانچ روزہ مفت کیمپ کا اہتما م کیا گیا جہاں پانچ سو سے زائد لوگوں کی آنکھوں کی جانچ کی گئی ۔وہیںمختلف دیہاتوں میں کیمپ لگائے گئے جہاںتمام گائوں کے لوگوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔اس سلسلے میں تمام سرپنچوں نے آئی سی آئی سی آئی فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا، وہی کھیر لیڈ سرپنچ ندھی نے کہا کہ آئی سی آئی سی آئی فاؤنڈیشن نے ہر روز اپنی مختلف سرگرمیوں کی صورت میں لوگوں کے فائدے کے لیے اچھا کام کیا ہے۔اس ضمن میںسریندرا سنگھ ٹھاکر نے بتایا کہ تمام کیمپوں میں مریضوں کی کل تعداد 500 سے زیادہ تھی، کیمپ میں آنکھوں کے ڈاکٹروں نے گاؤں والوں کا معائنہ کیا اور انہیں آنکھوں کی موجودہ حالت کے بارے میں بتایا۔دریں اثناء کچھ لوگوں کی آنکھوں کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں نمبر کے حصے سے عینکیں بھی دی گئیں۔ واضح رہے ان کیمپوں کا اختتام پونی میں ہوا اورمرکزی اختتامی تقریب میں ڈاکٹر ٹی نربو، ڈیولپمنٹ آفیسرآئی سی آئی سی آئی فاؤنڈیشن،سریندر ٹھاکر،سنیتا دیوی سرپنچ پنچایت پونی، مسز سنیتا دیوی، نائب سرپنچ پونی و دیگران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا