کبھی یوگی کے قریبی رہے سنیل سنگھ ایس پی میں شامل

0
0

یو این آئی

لکھنؤ؍؍ہندو یوا واہنی کے سابق سربراہ سنیل سنگھ سمیت بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)متعدد لیڈروں نے سنیچر کوسماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو اور پارٹی اتالیق ملائم سنگھ یادو کی موجودگی میں ایس پی کی رکنیت حاصل کی۔سنیل سنگھ جو کبھی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ساتھ اپنی لیڈرشپ کا موازنہ رام اور ہنومان سے کیا کرتے تھے ،آج بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہرانے کا حلف لیا۔مسٹر سنگھ نے اپنی پارٹی ہندوواہنی(بھارت) کا سماج وادی پارٹی(ایس پی) میں انضمام بھی کردیا۔کبھی یوگی آدتیہ ناتھ کا دائیں بازو اور ان کے آنکھوں کا تارا کہے جانے والے سنیل سنگھ نے ایس پی سربراہ سے ایک ہفتے پہلے ملاقات کی اور اپنی سینکڑوں حامیوں کے ساتھ پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔مسٹر سنگھ نے 2017 کے اسمبلی انتخابات سے عین وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ان بن کے بعد ہندو یوا واہنی سے نکال دیا گیا۔بعد اذان ہندو یوا واہنی کا خود کو سربراہ اعلان کرنے کے بعد مسٹر سنگھ کو نیشنل سیکورٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا گیا تھا۔اس کے بعد لیڈر نے ہندو یوا واہنی (بھارت) کے نام سے اپنی تنظیم کی تشکیل کا اعلان کیا۔مسٹر سنگھ کو 2019 میں رہا کیا گیا ۔انہوں نے 2019 کے لوک سبھا انتخاب لڑنے کی بھی کوشش کی لیکن ان کا پرچہ نامزدگی منسوخ کردیا گیا تھا۔مسٹر سنگھ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ریاستی عوام کو دھوکہ دیا ہے ۔آج کسانوں سے لے کر عام آدمی تک،طلبہ سے لے کر نوجوان سب اپنے آپ کو ڈھگا ہوا محسوس کررہے ہیں۔اب وہ وقت آگیا ہے جب ہم بی جے پی اور اس کی ریاست میں بدنظم حکومت سے نجات حاصل کریں۔ریاست کے عوام بالخصوص نوجوانوں کا اب بھی سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی قیادت پر پورا بھروسہ ہے ۔میں اپنے حامیوں کے ساتھ ایس پی میں شمولیت اختیار کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آج یہ بات بالکل عیاں ہے کہ ریاست میں 2022 کے اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی حکومت ہوگی۔اب لوگ بی جے پی کی پالیسیوں میں یقین نہیں کررہے ہیں۔کیونکہ بی جے پی نے الیکشن کے دوران انہیں جھوٹے وعدوں کے دام میں پھنسایا تھا۔آج بے روزگاری اپنے وقت کے سب سے اوپری سطح پر ہے ۔تاجر ہورہے نقصانات کی وجہ سے کراہ رہا ہے ۔ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بی جے پی 2022 کے اسمبلی انتخابات میں شکست فاش سے دو چار ہو۔اس کے علاوہ آج ایس پی کی رکنیت اختیار کرنے والے نمایاں لیڈروں میں موہن لا گنج لوک سبھااس کے علاوہ آج ایس پی کی رکنیت اختیار کرنے والے نمایاں لیڈروں میں موہن لا گنج لوک سبھا سیٹ سے بی ایس پی کے امیدوار سی ایل ورما کا نام قابل ذکر ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا