31ویں روڈ سفیٹی ہفتہ کے سلسلے میں تقریبات اور پروگراموں کاانعقاد

0
0

ونے شرما
کولگام/پلوامہ؍؍31ویںروڈ سیفٹی ہفتہ کی مناسبت سے موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کئی اضلاع میں تقریبات اور پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جس دوران لوگوںکو ٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری دینے کے علاوہ انہیں ان قوانین پر من وعن عمل کرنے پر زوردیا گیا۔ڈائٹ ہال کولگام میں روڈ سیفٹی ہفتہ کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں ترقیاتی کمشنر شوکت اعجازبٹ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقعہ پر ایک ثقافتی پروگرام اوردیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد لوگو ں کو ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دینا تھا۔ترقیاتی کمشنر نے تمام متعلقین پر زوردیا کہ وہ محفوظ ڈرائیونگ کے بارے میںلوگوں کو جانکاری فراہم کریں۔انہوںنے کہا کہ اس مقصد کے لئے جانکاری پروگراموں کا انعقاد کیا جانا چاہیے تاکہ لوگوں کو ٹریفک حادثات سے نجات مل سکے۔اس موقعہ پر اے سی آر،سی ایم او،ڈی ایس پی ٹریفک اورایس ایچ او کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔اُدھر پلوامہ میں روڈ سیفٹی ہفتہ کے سلسلے میں طلبأ کی فن مصوری کے مقابلہ جاتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر اے آر ٹی او نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کا مقصد لوگوں خاص کر نوجوانوں کو محفوظ ڈرائیونگ کے بارے میںجانکاری فراہم کرنا ہے۔اس سے قبل ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر راگھو لنگر نے جسمانی طور ناخیز افرادمیں کریش ہیلمٹ تقسیم کئے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا