ونے شرما
بارہمولہ؍؍ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے آج ضلع ٹاسک فور س کمیتی کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران ضلع میںآئی پی پی آئی پروگرام کے ایکشن پلان کاجائزہ لیاجس کے تحت19جنوری کو بچوں میںپولیو مخالف قطرے پلائے جائیںگے۔میٹنگ میں سی ایم او،سی ای او،ڈپٹی سی ایم او اوربی ایم اوز کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران پروگرام کے احسن انعقاد کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس دوران بتایا گیا کہ بارہمولہ ضلع میں پانچ سال تک کی عمر کے 1.62لاکھ بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے محکمہ صحت کے 3308ملازمین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ترقیاتی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ نزدیکی ٹیکہ کاری مرکز میں اپنے بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائیں۔