ذہین بچوں کونیک خواہشات

0
0

ہائر سیکنڈری حصہ دوم کے سالانہ امتحانات جموں کے نتائیج: سروڑی نے طلباء کو مبارکباد پیش کی
لازوال ڈیسک

کشتواڑ؍؍سابق ایم ایل اے اندروال اور جموں وکشمیرکانگریس کمیٹی کے نائب صدر ، مسٹر جی ایم سروڑی نے جموں وکشمیرسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے جموں زون میں 12ہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2019 میں کامیاب طلباکوپرتپاک مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کیں ،غلام محمد سروڑی نے طلباء وطالبات کونیک تمنائیں ودعائیں پیش کرتے ہوئے اُن کے روشن مستقبل کی دعاکی اور کہاکہ وہ محنت کیساتھ یونہی اپنی تعلیم میں دل لگائیں اور اچھے نمبرات کیساتھ کامیابی کایہ سفریوں ہی جاری رکھیں۔اُنہوں نے کہاکہ نئے تعلیمی نظام کامقصد صرف طلباکوآگے بڑھنے کے نظریات سکھانانہیں بلکہ انہیں یہ سکھاناہے کہ کیسے سوچناہے ،کیسے تحقیق کرنی اورکیسے سدھارلاناہے۔سرڑری نے اپنے پیغام میں مزید کہا ، ’’امتحانات میں فتح صرف ایک شروعات ہے،میں دعا کرتا ہوں کہ جموں و کشمیر کا طلبہ برادری ان کی زندگی میں مزید بہت سے امتحانات کو فتح کرے۔ میں طلبا کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا