محکمہ فلوریکلچر کی عدم توجہی سے تالاب میں تبدیل
تنویر پونچھی
پونچھ؍؍ محکمہ فلوریکلچر پونچھ کی غفلت شعاری کا عالم یہ ہے کہ ان دنوں بارشوں کے باعث ضلع کا تاریخی تفریحی مقام کرشن چندر پارک پونچھ تفریحی مقام کے بجائے ایک وسیع تر تالاب بن چکا ہے آج حالانکہ موسم صاف تھا اور دن بھر سیاح پارک کا رخ کرنے کے لیے بے تاب تھے مگر انتظامیہ کی لاچاری و محکمہ فلوریکلچر کی نااہلی کی حد ہی ہو چکی ہے جس پارک کی دیکھ بھال کے لیے حکومت نے بڑی تعداد میں ملازمین بھی لگائے ہیں جن کا کام پارک کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی دلجوئی کے لیے کام کرنا بھی ہے آج جب پارک کا گیٹ بند ہونے کی خبر سننے کے بعد ہمارے نمائندے نے پارک کا رخ کیا تو وہاں پر پارک کو تالاب کی صورت میں پایا گیا جس کے بعد ہمارے نمائندے نے متعلقہ فلوریکلچر آفیسر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر ان سے رابطہ نہ ہو پایا اس موقع پر وہاں موجود مختلف لوگوں نے محکمہ فلوریکلچر کی نااہلی پر سوال اٹھائے انہوں نے کہا کہ کرشن چندر پارک چونکہ پونچھ کے تفریحی مقامات میں سے ایک ہے اور جو شخص بھی پونچھ کا رخ کرتا ہے اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس پارک میں سیر و تفریح کے لیے ایک بار ضرور جائے ایک شخص جنہوں نے اپنا نام سید امراز حسین شاہ بتایا نے کہا کہ وہ ڈپٹی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پارک کے کام پر معمور لوگوں کو ہدایات جاری کریں کے وہ پارک کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ پانی کی نکاسی کے عمل کو بہترین بنائیں تاکہ وہ لوگ بغیر کسی رکاوٹ کے بارشوں میں بھی پارک میں آ جا سکیں جو یہاں آنے کی خواہش رکھتے ہوں