اعجاز الحق بخاری
جموں ؍پونچھ سابق ایم ایل اے شاہ محمد تانترے نے اپنی رہائش پر منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال میں پارٹی سے جن لوگوں کا نکالا ہے ۔انتہائی افسوسناک بات ہے ۔انہوں نے مرحوم مفتی محمد سعید نے پارٹی بنانے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کیا تھا لیکن پارٹی کو تغلقی فرمانوں کے ذریعہ توڑا جارہا ہے جوکہ اب قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا جن لیڈروں کو پارٹی سے نکالا گیا ہے انکو جلد پارٹی میں واپس لایا جائے بصورت دیگر ہمارا اصلی مقصد فوت ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا بلاوجہ سینئر لیڈروں کو پارٹی سے نکالا جانا ہماری سمجھ سے باہرہے جس پر پارٹی کو فوری سوچنا ہوگا۔ میں حسیب درابو سئنیر لیڈر الطاف بخاری وغیرہ نے پارٹی کے لئے بہت کام کیا ہے جسکو بھلانا جماعت کے لئے نقصان دہ ہے اس موقعہ میٹینگ میں پارٹی زونل صدور اور ورکران نے شرکت کی ۔